تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتےہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں‘۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے‘۔

وفاقی حکومت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔

مزید پڑھیں: رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈکلیئر کردی

انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔

Comments

- Advertisement -