پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی نے جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا تحریک انصاف 70 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مہنگائی کو انتخابی نشان بنالے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، ان کا بس چلے تو سانس لینےپرآکسیجن ٹیکس لگا دیں۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 70سالہ ریکارڈتوڑنے پرمہنگائی کوانتخابی نشان بنا لے، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ اصل کارکردگی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر حکومت نے عوام کو 3 برس میں د گنی مہنگائی دی، پیٹرول اورڈیزل 150روپے فی لیٹر سے اوپر لیجانے کی تیاری ہے، ڈالر اور تیل مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا سونامی چھوڑ دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمعےکومہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاج کرےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں