تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پیپلزپارٹی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم سے قبل 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا ‏اعلان کر دیا۔

لاہور میں طویل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب ‏مارچ کریں گے، پی ڈی ایم نےلانگ مارچ کےاعلان سے پہلے پیپلزپارٹی سے رجوع نہیں کیا ہم سمجھتےہیں یہ پی ‏ڈی ایم کا حق ہے وہ اپنےمارچ کااعلان کریں۔

واضح رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ‏ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنے لوگ اس حکومت کے خلاف نکلیں اتنا اچھا ہے پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی سے بات ‏نہیں کی وہ اپنا احتجاج کریں لیکن پیپلزپارٹی آج سے احتجاج کے نئے فیز کا آغاز کر رہی ہے ہم اس حکومت کو ‏بے نقاب کریں گے احتجاج کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئےنئے فیز میں داخل کریں گے یہ منی بجٹ غریب ‏عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے پیپلزپارٹی ایوان میں منی بجٹ کی مخالفت کرے گی منی بجٹ کے خلاف ایوان ‏کےباہر بھی احتجاج کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتےہیں ملک کے بحرانوں کا واحد حل شفاف ‏انتخابات ہیں، قبائلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئےگئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو ‏مشکل حالات سے نکالا ہے اب عوام کو حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے25ہزار تنخواہ مقرر کرنےکے فیصلے پر عدالت نے اسٹے لے رکھاہے سپریم کورٹ کو ‏غریبوں کے تحفظ کا خیال کرنا چاہیے ہم مطالبہ کرتے ہیں ہماری خود مختاری کاخیال کیا جائے اور اسٹے آرڈر ‏ہٹایا جائے۔

Comments

- Advertisement -