بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

زرداری کا چوہدری نثار کے حلقے میں جلسے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کااعلان کردیا اور کہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست کے4 سال ختم ہوگئے اب جارحانہ سیاست ہوگی۔

یہ بات انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی راولپنڈی کے عہدے داروں،ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں عہدے داروں کے ساتھ آئندہ انتخابی حکمت عملی اور پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں عہدیداروں نے بلاول بھٹو کو مکمل اختیار دینے اور فرنٹ لائن قیادت سونپنے کی اپیل کی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو مکمل بااختیار ہیں، وہی پی پی کی قیادت کررہے ہیں،بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پیپلز پارٹی میں نئی جان ڈال دے گا۔

انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن چکری میں جلسے کی تیاری کریں، کارکنوں سے اگلی ملاقات چکری میں ہوگی،پی پی پر جو بھی حملہ کرے گا کارکن جواب دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے چار سال ختم ہوگئے اب جارحانہ سیاست ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں