تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نوازشریف کو اللہ کی طرف سے سزا ملی، پی پی رہنما کی نوازشریف پر کڑی تنقید

مظفر آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار قمر زمان نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں دربدر اور چھپ کر کافی پینے والے شخص کو اللہ کی طرف سے سزا ملی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما سردار قمر زمان کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی میرےسامنےکوئی حیثیت نہیں کیونکہ وہ  لندن میں دربدر ہے اور چھپ چھپ کر کیفے میں کافی پیتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف سے اچھا تو وہ غریب ہے جو 12 فٹ کے کمرے کا بادشاہ ہے کیونکہ 25 ہزار کنال کا محل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کا قائد لندن میں دربدر ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی دربدری اور چھپ چھپ کر زندگی گزارنا دراصل اللہ کی طرف سے سزا ہے، اس سے اچھا تو میں اور میرے حلقے کا غریب ہے جو کم از کم اپنے گھر اور علاقے میں تو رہتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا، صدر اور نائب صدر نے نوازشریف کے خلاف خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے اپنانے پر اس سے قبل بھی سیاسی رہنما نوازشریف پر شدید تنقید کرچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پارٹی عہدیداران پارٹی کو خیر باد بھی کہہ چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ، سابق گورنر بلوچستان ثنا اللہ زہری سمیت صوبے کے دیگر عہدیداران نے پارٹی سے استعفیٰ دیا جبکہ ایک روز قبل خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے صدر و نائب صدر سمیت تمام عہدیداران نے نوازشریف کے بیانیے کی مخالفت کی۔

Comments

- Advertisement -