ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

تمام دہشت گردوں کو حال یا ماضی کا خیال کئےبغیر ختم کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور آرمی اسکول سانحہ میں دو سال قبل دہشتگردوں کے ہاتھوں بے رحمی سے شہید کئے گئے141 معصوم طلباء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معصوم بچے ہمارے معاشرے کے مستقبل کی امید کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن حیوانوں نے ان کو مرجھا کر قوم کی امید کو قتل کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ان معصوم بچوں کے والدین کا دکھ اور درد گہرائی سے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشتگردی کی اس عفریت کے متاثر ہیں، جس نے ان سے ان کی والدہ اور پوری قوم کی امید شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو چھین لیا، ان کی پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف کسی اچھے یا برے دہشتگرد کی تفریق کے بغیر بالکل واضح مؤقف ہے، ایک دہشتگرد، دہشتگرد ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دہشتگردوں کو ان کے حال یا ماضی کا خیال کیے بغیر ختم کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں : سانحہ آرمی پبلک اسکول کو دو برس بیت گئے


انکا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے والدین کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے دکھ اور درد کو طاقت میں تبدیل کرکے معاشرے کو پشاور اور لاہور میں ” شہداء اے پی ایس ٹراما سینٹرز“ دیے ہیں، جہاں پر معصوم شہداء کی یاد میں ایک مقدس مقصد کے طور سب سے زیادہ تکالیف والے افراد کا عالج کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف لڑتی رہے گی اور دہشتگردوں کے موت پر آنسو بہانے والوں اور قوم پر دہشتگرد حملوں کے دوران چھپ جانے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں