پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے جنوبی پنجاب سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے ملتان سے 3 قومی اسمبلی کی نشستیں گیلانی خاندان کو دے دیں۔ این اے 148 ملتان سے یوسف رضا گیلانی اور این اے 151 سے علی موسیٰ گیلانی امیدوار ہوں گے۔
این اے 152 سے عبدالقادر گیلانی، این اے 169 سے سید مرتضیٰ محمود، این اے 173 سے مخدوم مصطفی محمود اور این اے 174 سے مخدوم عثمان محمود الیکشن میں حصہ لیں گے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا سے 8 فروری کو ہونے والے عام اتنخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
این اے ون چترال سے انجینئر فضل ربی، این اے ٹو سوات سے ڈاکٹر حیدر علی، ڈی آئی خان این اے 44 سے فیصل کریم کنڈی الیکشن لڑیں گے۔
این اے 12 کوہستان سے محبوب اللہ جان، این اے 20 صوابی سے عثمان ترکئی، این اے 5 اپر دیر سے نجم الدین خان اور این اے 14 مانسہرہ سے محمد شجاع خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
علاوہ ازیں، پی کے ون چترال سے سراج علی ایڈووکیٹ، پی کے ٹو چترال سے سلیم خان، پی کے 4 سوات سے ڈاکٹر حیدر علی، پی کے 20 باجوڑ سے اخونزادہ چٹان، پی کے 24 مالاکنڈ سے سید محمد علی شاہ باچا کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی کے 23 مالاکنڈ سے محمد ہمایون خان، پی کے 63، 64 چارسدہ سے پیر آفتاب عالم، پی کے 80 پشاور ارباب زرک خان، پی کے 96 کرم سے ساجد حسین طوری الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پی کے 90 کوہاٹ سے امجد خان آفریدی اور پی کے 112 ڈی آئی خان سے احمد کریم کنڈی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا۔