منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی میں چند پیپلزپارٹی ارکان نے رائے دی کی دہری شہریت رکھنے پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

ارکان نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ دہری شہریت رکھتے ہیں اگر پاکستانی سیاست دانوں نے رکھ لی تو کیا غلط بات ہے، حکومت کو تجویز دینی چاہیے کہ سول سرونٹس کو دہری شہریت کی چھوٹ نہیں دینی چاہیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں تقسیم نظر آئی۔

یہ پڑھیں: ’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘

علاوہ ازیں ججز تقرری اور ٹرانسفر سے متعلق حکومتی تجویز پر سی ای سی ارکان کی رائے تقسیم ہے، ارکان کی رائے ہے کہ آرٹیکل 200 میں تبدیلی کرکے ججز ٹرانسفر کا اختیار حکومت کو نہیں لینا چاہیے۔

پی پی قانونی ماہرین نے رائے دی کہ ججز تقرر اور تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس رہنا چاہیے، عدلیہ کی کمزوری کا نقصان آگے چل کر سیاست دانوں کو اٹھانا پڑے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں