site
stats
پاکستان

بلاول بھٹو کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم، آج بڑا اعلان متوقع

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی لیکن پیپلز پارٹی کا چار میں سے ایک مطالبہ بھی پورا نہ ہوا، آج بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں بڑا اعلان متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی ک چیئرمین بلاول بھٹو کی ستائیس دسمبر کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، پیپلزپارٹی کیا فیصلہ کرے گی؟ سب کی نظریں اسی جانب لگ گئیں ہیں، آج آصف زادری کیا سرپرائز دیں گے؟ بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں بڑا اعلان متوقع ہے۔

پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ مخالفین کے ہوش اڑا دے گا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے سترہ اکتوبر کو کراچی کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے چار مطالبات کیے اور مطالبات پورے نہ ہونے لانگ مارچ کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وزیراعظم نے ان کے چار مطالبات نہ مانے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔


مزید پڑھیں : مطالبات منظور نہ ہوئے تو لانگ مارچ کیا جائے گا، بلاول بھٹو


بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات

فوری طور پر وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔

پاناما لیکس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کیا جائے۔

سی پیک منصوبے پر ہونے والے اے پی سی پر عملدرآمد کیا جائے۔

نیشنل ایکشن کمیٹی قائم کی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اگر حکومت ہمارے چار مطالبات پر عمل نہیں کر ےگی تو پھر 27 دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا اور پھر حکمرانوں کو معلوم ہوجائے گا کہ عوامی اپوزیشن کا دھرنا کیسا ہوتا ہے اور عوام کس طرح دما دم مست قلندر کرتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top