site
stats
پاکستان

اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان کا نتیجہ چیلنج

اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان کا نتیجہ چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکشن کمیشن میں چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان کا آخری مرحلے کا بلدیاتی انتخاب کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست چیئرمین ضلع کونسل کے امیدوار سید علی محمود کی جانب سے دائر کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔

درخواست گزار سید علی محمود نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹھ سے زائد ووٹرز کی پرچیاں مطلوبہ بیلٹ باکس کی بجائے دوسرے سے نکلیں ہیں، ضلع کونسل رحیم یار خان کے انتخاب کے نتائج میں ردوبدل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن تین جنوری کو درخواست پر سماعت کریگا۔


مزید پڑھیں : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ‘ن لیگ کامیاب


واضح رہے کہ رحیم یار خان ضلع کونسل سے ن لیگ کے اظہر لغاری کامیاب ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top