اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کلبھوشن کو این آر او دے دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف قرارداد لیکر آئیں گے، ہم ایک ترمیم لے کر آئے تھے، حکومت چاہتی ہے اپوزیشن کچھ نہ بولے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسےکشمیرکاسفیربنناتھاآج وہ کلبھوشن کاسفیربن گیاہے، آپ لوگ میری اوراپوزیشن کی زبان بند نہیں کرسکتے، اسپیکرنےآج جوکرداراداکیا وہ مناسب نہیں ہے، اسپیکر کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی انااورآمرانہ سوچ کی وجہ سےمسائل جنم لےرہےہیں،حکومت اپوزیشن کی زبان بندی چاہتی ہے، حکومت کسی صورت اپوزیشن کی زبان بندی نہیں کرسکتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نےآج جانبدارانہ کردارادا کیا،اسپیکرقومی اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکی ضرورت ہے، اسپیکرکپتان ہوتاہےوہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم جمہوریت کےحق میں ہیں،ہم انسانی حقوق کیلئےمتحرک ہیں، حکومت نےذاتی اناکی وجہ سےغیرمتنازع بل کومتنازع بنادیا، اسپیکرقومی اسمبلی اپنی آئینی ذمہ داریاں فراموش کرچکےہیں۔
بلاول نے کہا کہ اسدقیصریادرکھیں وہ پی ٹی آئی کارکن نہیں ایوان کےکسٹوڈین ہیں، حکومت نےجوآج کیاوہ سمجھ سےبالاترہے، واضح کرناچاہتاہوں نیب آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت لیکرآئی، ایف اےٹی ایف کےنام پرحکومت کوغیرضروری طاقتورنہیں بننےدینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی این آراومیں دلچسپی نہیں رکھتے، جب تک پارلیمنٹ میں ہیں ہرآمرانہ سوچ سےمتعلق عوام کوبتائیں گے، پیپلزپارٹی حکومت کی آمرانہ کوششوں کوبےنقاب کرتی رہےگی۔