The news is by your side.

Advertisement

’اگلا چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوگا!‘: پیپلزپارٹی کا 57 سینیٹرز کی حمایت کا دعویٰ

کراچی: پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ‌ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلا چیئرمین سینیٹ ان کا ہوگا.

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لیے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی اور سیاسی سرگرمیوں‌ میں‌ تیزی آگئی ہے۔ گذشتہ چند دنوں میں‌ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں، دوسری جانب وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان اور آصف زرداری سے میٹنگز کیں.

گذشتہ روز ن لیگ ذرایع نے یہ دعویٰ‌ کیا تھا کہ انھوں‌ نے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں، البتہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ انھیں 57 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے اور اگلا چیئرمین سینیٹ پی پی سے ہوگا۔

آصف زرداری کی ہدایت پر سرگرم پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا ہے کہ انھیں 57 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔ اے این پی بھی سینیٹ میں‌ ان کا ساتھ دے گی. ڈاکٹر قیوم سومرو نے ضرورت سے زیادہ سینیٹرز کے پی پی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا ہے.

البتہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہدخان نے قیوم سومروکے دعوے کی جواب میں کہا ہے کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے، اے این پی بکاؤ مال نہیں، ہم مشاورت کر رہے ہیں. یاد رہے کہ گذشتہ حکومت میں‌ پیپلزپارٹی اور ن لیگ وفاق اور سندھ میں‌ اتحادی تھے.

تجزیہ کاروں کے مطابق چئیرمین سینیٹ کی دوڑ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اگلا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا، اس سوال کا جواب دو دن بعد سب سامنے آ جائے گا۔


چیئرمین سینیٹ : ن لیگ کے وفد کی ایم کیوایم کے دونوں گروپوں سے ملاقات


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں