تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پیپلزپارٹی کا خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھائے گی، گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر نامعلوم مسلح افراد نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خاتون سے زیادتی کے واقعے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا، توجہ دلاؤ نوٹس شیری رحمان کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، نوٹس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مسلح افراد نے خاتون کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متعلقہ وزیر اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں: خاتون سے اجتماعی زیادتی، وزیراعظم کا سخت ردعمل

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ موٹروے کے قریب خاتون کی بیحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ درندے قانون کے مطابق سزا پائیں گے، متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاہور موٹروے کے قریب افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا ہے، وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری کےاحکامات دیئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوا تو مسلح ملزمان آن پہنچے اور انہوں نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کرلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -