The news is by your side.

Advertisement

پیپلز پارٹی کا عید پربلاتعطل بجلی کی سپلائی کا مطالبہ

کراچی: پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے عید پرہرصورت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عید کے بعد احتجاج کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں پیپلزپارٹی رہنما نثارکھوڑو نے بلاول ہاوٗس میں دیگر رہنماوٗں کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی لوڈشیڈنگ سے متعلق پالیسی پر شدید تنقید کی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلند وبانگ دعوے کرتی ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہورہا ہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ان کا کہناکہ سحراورافطار میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کےدعوے کیے گئے تھے لیکن ان پر بھی عمل نہ ہوسکا، نثار کھوڑو نے مطالبہ کیا کہ عید کے دنوں میں حکومت ہر صورت میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر عید کے بعد پیپلز پارٹی بھرپوراحتجاج کرے گی۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ شہروں کی آواز ذریعے حکومت تک پہنچتی ہے جبکہ دیہات کی تو آواز بھی نہیں پہنچتی، پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ دیہاتی عوام کے مسائل پر بات کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں