ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کا جو استعمال ہورہا ہے وہ صرف سندھ نہیں وفاق کے لیے بھی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر بعض وفاقی وزیروں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، لسانی سیاست کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وعدے کے مطابق اپنا یا ہمارا گورنر لگائیں۔

یہ پڑھیں: سیاست کرنی ہے توہم تیار ہیں مگر پہلے 88 لاشوں کاجواب دو! گورنر سندھ سندھ حکومت پر برس پڑے

دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس، آئینی ادارے تعصب نما تقاریر کے لیے نہیں بنے، کراچی پہلے ہی یہ ماحول دیکھ چکا ہے، مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو تقریب ہوئی اس میں تعصب کی انتہا ہوئی ہے، سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ایک رہے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نفرت انگیز باتیں اور تعصب پر مبنی سیاست کرنے والوں کا حال دیکھ لیں، ایم کیو ایم کا ایک ممبر کہہ رہا ہے کہ اسے ایم کیو ایم کے دوسرے ممبر سے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک ممبر کے لیے آپ نے سارجنٹ بلائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں