بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

پیپلز پارٹی نے حکومت کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد کا اظہار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 جنوری 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے قانون سازی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں، اور اس کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومتی ٹیم نے پی پی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر اعتماد میں لیا، اس رابطے میں حکومتی ٹیم کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر بریفنگ دی گئی تھی، اور پی پی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال

پی پی کی جانب سے حکومت کو مشترکہ اجلاس کی قانون سازی میں حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اور کہا ہے کہ وہ اجلاس میں حکومتی بلوں کی مکمل حمایت کرے گی، پارٹی نے اجلاس میں اراکین کی ایوان میں موجودگی کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کی جانب سے قانون سازی پر اعتماد میں نہ لیے جانے اور مشاورت نہ کیے جانے کی شکایت تھی، جس کے سبب اس نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں