The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کراچی کی 7 نشستوں پر خواتین امیدوار سامنے لے آئی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے شہر قائد کی 7 صوبائی نشستوں پر  مقابلے کے لیے خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی میں سندھ اسمبلی کی سات مضبوط نشستوں پر اپنی خواتین امیدواروں کو ایم کیو ایم کےسات مضبوط گڑھ سے ٹکٹ جاری کیے۔

پیپلزپارٹی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا قومی اسمبلی کا کی نشست این اے 243 پر معرکا لڑ رہی ہیں ، اُن کے مد مقابل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے لیاری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

پیپلزپارٹی میں گزشتہ برس شمولیت اختیار کرنے والی ناز بلوچ پی ایس 127 سے انتخابات لڑ رہی ہیں، گزشتہ الیکشن میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسی حلقے سے انتخاب لڑا تھا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

پی پی کی سابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی اس بار پی ایس 118 سے انتخابات لڑیں گی جبکہ چند ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی معروف اداکارہ گل رعنا اور رابعہ عباسی میں الیکشن کی امیدوار ہوں گی۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتار  کو پی پی قیادت نے مخصوص نشست پر ٹکٹ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو

خیال رہے کہ پی پی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کراچی کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشتوں پر کامیاب ہوں گی جبکہ گزشتہ روز اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے شہلا رضا کو ایسا امیدوار قرار دیا تھا جو نشست نکال سکتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں