ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

حکومت سے بجٹ پر مذاکرات کیلئے پیپلزپارٹی نے کمیٹی بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت سے بجٹ پر مذاکرات کیلئے پیپلزپارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ پر مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کی کمیٹی بجٹ سے متعلق سفارشات کا ڈرافٹ تیار کرے گی جو حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی سے وفاقی بجٹ سے متعلق  تجاویز مانگی ہیں اور پی پی نےحکومت سےبجٹ تجاویز کی تیاری کیلئے مہلت مانگی ہے۔

حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ پر تجاویز مانگ لیں

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ تجاویز کی فراہمی کے لیے حکومت سے وقت مانگ لیا ہے، حکومت نے بجٹ سازی میں پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکومت نے پی پی کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی معاشی ٹیم نے بجٹ تجاویز پر کام شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو بجٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں