اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

گزشتہ دنوں ریاست کو گھٹنے ٹیکتے دیکھا: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک میں حالیہ واقعات انتہائی افسوس ناک تھے۔ گزشتہ چار پانچ روز میں ریاست کو گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بی بی کابیٹا آپ سب کے ساتھ مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی معیشت کو مضبوط کرے گی اور ملک ترقی کرے گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں حالیہ واقعات انتہائی افسوس ناک تھے۔ حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا۔ ’تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں جمہوریت کو چلنے دیں۔ گزشتہ 4،5 دنوں میں ریاست کو گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانا ہے تو ذوالفقار بھٹو کی طرح سوچنا ہوگا۔ ’پارٹی مفاد دیکھتا تو حکومت سے فوری استعفیٰ مانگتا لیکن ملکی مفاد دیکھنا ہے۔ چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے انتخابات وقت پر ہوں‘۔

بلاول نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن مردم شماری سے متعلق کڑوا گھونٹ پینا ہوگا۔’الیکشن وقت پر چاہتے ہیں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں