The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کو ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

کراچی: پیپلزپارٹی کو ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی، تئیس دسمبر کو آصف زرداری کی آمد پر شاندار استقبال ہوگا جبکہ کراچی کے گلی کوچے ویلکم زرداری کے بینر سے سج گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی آمد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، کراچی ویلکم ذرداری کے بینرز سے سج گیا، شاہراہوں اور چوراہوں پر سہہ رنگی پرچم لہرانے لگے ہیں جبکہ ایئررپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پیپلز پارٹی کو تئیس دسمبر کے جلسے کی اجازت بھی مل گئی۔

سابق صدر کی پاکستان آمد کے اعلان پر پارٹی پرچم کے سوٹ، دوپٹوں اور چوڑیوں کے آرڈر بھی دے دیئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ سج گئے۔


مزید پڑھیں : سابق صدر آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں جاری


سی ایم سے لے کر کارکن تک قائد کے استقبال کی تیاریوں میں جت گئے ہیں، لیاری والوں کا جوش بھی آسمان کو چھونے لگا، گاڑیوں میں اسپیکر لگا کر میدان میں نکل پڑے، جیالوں نے آصف زرداری کو ویلکم کہنے کیلئے کمر کس لی ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری تئیس دسمبر کی سہہ پہرخصوصی پرواز سےکراچی پہنچیں گے۔

یاد رہے پیپلزپارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پرجلسے کے لئے درخواست دی تھی، پیپلزپارٹی تئیس دسمبر کوآصف زرداری کی وطن واپسی پرجلسہ کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں