اسلام آباد: پیپلز پارٹی آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کابینہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ جلسہ پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیا جارہا ہے۔
جلسے سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ بڑے میاں صاحب ریٹائر ہوجائیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب 3 بار تو وزیر اعظم بن چکے اب سیاست سے اور کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔