ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

حکومت اور پیپلزپارٹی میں بجٹ پر ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں جاری ہے جس میں بجٹ پر پیپلزپارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو، نوید قمر، شیری رحمان ملاقات میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی جانب سے پی پی قیادت کو پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور بجٹ کے اعدادوشمار پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: حکومت سے بجٹ پر مذاکرات کیلئے پیپلزپارٹی نے کمیٹی بنا دی

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بجٹ مسودہ بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی نے بجٹ تجاویز کی فراہمی کے لیے حکومت سے وقت مانگا تھا جبکہ حکومت نے بجٹ سازی میں پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی معاشی ٹیم نے بجٹ تجاویز پر کام شروع کردیا ہے، یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو بجٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں