site
stats
پاکستان

پیپلز پارٹی کا دبئی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

دبئی: پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج دبئی میں اہم اجلاس منعقد کرنے جارہی ہے‘ جس میں وفاق سے چار مطالبات سمیت اہم معاملات زیرِ غور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور سمیت اہم شخصیات اجلاس میں موجود ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاق سے کیے گئے چار مطالبا ت کے تسلیم نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل پر صلاح و مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اس امرپر بھی غور کیا جائے گہ موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کیا جائے یا ان کے ساتھ ابھی مزید کام کیا جائے۔

مطالبات منظور نہ ہوئے تو لانگ مارچ کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیورو کریسی کے اعلیٰ عہدوں کی خالی اسامیوں کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے کہ ان پر کن افراد کو نامزد کیا جائے؟۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین اور پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو ہونے والی برسی کے انتظامات کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مندرجہ ذیل چار مطالبات کررکھے ہیں اور ان کا نامنظوری کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک چلانے کا بھی اعلان ک رکھا ہے۔

فوری طور پر وزیر خارجہ تعینات کیا جائے

پاناما لیکس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کیا جائے

سی پیک منصوبے پر ہونے والے اے پی سی پر عملدرآمد کیا جائے

نیشنل ایکشن کمیٹی قائم کی جائے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top