جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں جلسہ منعقد کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آج میر پور آزاد کشمیر میں اپنی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا جلسہ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا جو پارٹی جھنڈوں اور خیر مقدمی بینروں سے سج چکا ہے۔ کنٹینرز سے اسٹیج بھی بنایا جا چکا ہے۔

    کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینکڑوں اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت پارٹی کے اہم لیڈر جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کے خطاب میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائے جانے کا امکان ہے۔

جلسہ میں ڈی جے بٹ بھی پارٹی اور قومی ترانے بجانے کے فرائض انجام دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں