پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے رہنما شبیر قائم خانی کو شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنےوالے رہنما شبیر قائم خانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد سعیدغنی کی قیادت میں ایم کیو ایم رہنما شبیرقائم خانی سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گیا، ملاقات میں سعید غنی نے شبیر قائم خانی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ آپ سینئر کارکن ہیں اور اندرون سندھ کے مسائل پر گہری نظر ہے ، بلاول بھٹو چاہتے ہیں اچھے لوگ سندھ سےپارٹی میں شامل ہوں، آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

اس موقع پر شبیر قائم خانی نے کہا کہ میں نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ابھی آرام کروں گا ، اہل خانہ کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تقسیم نہیں چاہتا ،چاہتا ہوں سب ایک ہو جائیں۔


مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا


یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ چھ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں