اسلام آباد (2 جون 2026): وفاقی حکومت نے 5 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ پی پی سے مشاورت نہ ہونا ہے۔
اگلے مالی سال کا بجٹ جو 5 جون کو پیش کیا جانا تھا، اب 10 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وفاقی بجٹ کے لیے پی پی سے مشاورت نہ ہونا بتائی گئی ہے اور وفاق نے بلاول بھٹو سے مشاورت تک بجٹ پیش نہ کرنے کی اطلاع پیپلز پارٹی کو دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو 5 جون تک گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مصروف ہیں جب کہ حکومت چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو بجٹ کے روز قومی اسمبلی میں موجود ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کیلیے کیا منصوبے ہوں گے تا حال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ بلاول بھٹو بھی الیکشن مہم میں مصروفیت کے باعث بجٹ پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے۔
بجٹ 27-2026 تاخیر سے پیش کیے جانے کا امکان، نئی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی


