پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ فلم میں ہیرو بننے کے خواہشمند نکلے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین صدیقی نے کہا کہ سلطانہ صدیقی کے ساتھ فلم میکنگ ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں۔
مہمان خصوصی بولے کہ شرط یہ ہے کہ اس میں ہیرو میں بنوں گا پھر ڈاکٹر ثمرین نے کہا کہ اگر ہیرو آپ ہوں گے تو ہیروئن مجھے بننا پڑے گا۔
- Advertisement -
یہ سنتے ہی خورشید شاہ پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین مجھے مار ڈالے گا۔
واضح رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین صدیقی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔