جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

لاڑکانہ، پی پی عہدیداران کا تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ  کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور جیالوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی سندھ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں لاڑکانہ کی4 یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی عہدیداران نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’سندھ بھر میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، ہم عوام کی طاقت سے سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے‘۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی اور اے این پی رہنماؤں کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کو صوبے میں ٹائف ٹائم دینا اور بلدیاتی اتنخابات میں تحریک انصاف کو کامیابی دلوائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’طاہر شاہ کو تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا ہے، اسلم ابڑو نےسینیٹ الیکشن میں پارٹی سےغداری کی اور دھوکا دیا‘۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں