لاہور: بابر سہیل بٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور: بابر سہیل بٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور : سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی گرفتاری موبائل فون ٹریس ہونے پرکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی آئی اے پولیس نے ملزم کو دریائے چناب کے قریب سے گرفتار کیا، سی آئی اے پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری موبائل فون ٹریس ہونے پرکی گئی۔

بابر سہیل بٹ کے قتل پر مناواں پولیس نے دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں ملزمان عاطف جٹ، عرفان جٹاور انکے دو نامعلوم ساتھیوں کو حملہ آور قرار دیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کےرہنما کے قتل کا مقدمہ درج ‘ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نامزد


واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، پیپلزپارٹی کے رہنما کو شدید زخمی حالت میں سروسزاسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بابر بٹ کے جسم میں چوبیس گولیوں کے نشان پائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قاتلوں نے گھر میں گھس کر پہلے گارڈ کے کمرے کو لاک کیا اور پھر بابر بٹ کے کمرے میں جا کرانہیں قتل کیا جبکہ پولیس حکام کو شبہ ہے کہ بابر بٹ کو اس کےگارڈ عاطف عرف عاطی کی مدد سے قتل کیا گیا،پولیس فرار ہونے والے گارڈ عاطی کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی ہے۔

خیال رہے کہ مقتول بابر سہیل بٹ 2013 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 157 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں