اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلے، نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی کے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2013 انتخابات کےکاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔

درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔


مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے


یاد رہے گذشتہ روز بھی سندھ کے شہری نے ناصر حسین شاہ کی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما سنہ 2009 سے متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہیں جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو زراعت پیشہ ظاہر کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات کو سنہ 2013 سے نااہل قرار دیا جائے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصّہ لینے سے روکا جائے۔

اسی طرح پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما منظور وسان کی اہلیت کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ منظور وسان نے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کا اقامہ اور کمپنی کے شیئر ظاہر نہیں کیے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں