The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی، نیئر بخاری

کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی ، کامیاب اے پی سی اور اہم فیصلوں کے بعد حکمران جماعت پریشانی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کامیاب اے پی سی نے سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے، کامیاب اور اہم فیصلوں کے بعد حکمران جماعت پریشانی میں ہے۔

نیئر  بخاری کا کہنا تھا بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی، عوام کو مصائب میں مبتلا کرنے والے کامیابی پر واویلا کر رہے ہیں، آئینی  جمہوری انسانی معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی راہ روکیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا ملک کے لیےخطرہ بننے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکےہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما عاجزدھامرا نے کہا آئینی منظوری کےلیے2تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے اے پی سی کمیٹی میں غور ہوگا۔

عاجزدھامرا کا کہنا تھا یہ بات طےہوچکی ہےکہ چیئرمین سینیٹ کوہٹاناہے، سینیٹ میں زرداری صاحب کےدستخط سےجاری ٹکٹ پرپی ٹی آئی نےووٹ دیے، یہ پی ٹی آئی کا دہرا معیار ہے۔

واضح رہے کہ اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ25جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں