لیاری کا بچہ بچہ جیالاہے، شریک چئیرمین کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، نثار کھوڑو -
The news is by your side.

Advertisement

لیاری کا بچہ بچہ جیالاہے، شریک چئیرمین کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، نثار کھوڑو

کراچی : پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ لیاری کا بچہ بچہ جیالاہے، شریک چئیرمین کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسی لین میں پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے شریک چئیرمین آصف زرداری کے استقبال کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سمیت دیگر پارٹی قائدین اور مقامی رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد کارکنان سے خطاب میں ثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سب کو لیکر چلنا ہے، پیپلزپارٹی کی قوت کو بڑھنا ہے، لیاری پیپلز پارٹی کا تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لیاری میں امن وامان بحال ہواہے اور سیاسی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں، پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کو جیالوں کی ضرورت ہے، لیاری والے بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے

شریک چئیرمین کے استقبال کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کو شریک چیرمین کے استقبال کیلئے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے۔


مزید پڑھیں : سابق صدر آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں جاری


دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ کراچی کے گلی کوچے ویلکم زرداری کے بینروں سے سج گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ ائیر پورٹ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہیئے۔ حکام پارکنگ اور دیگر مناسب انتظامات کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں