پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

’’قومی کھیل پر کرپٹ ٹولہ قابض، ہاکی کو بچا لیں‘‘، شہلا رضا اور اولمپیئنز کی وزیراعظم سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 جنوری 2026): پی پی رہنما شہلا رضا اور اولمپیئنز نے وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کھیل ہاکی کو بچانے کی اپیل کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کراچی میں اولمپیئنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات رکوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شہلا رضا نے جذبانی انداز میں کہا کہ قومی کھیل پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ خدارا وہ ہاکی کو بچا لیں۔

پی پی ایم این اے کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر ہوں اور جعلی انتخابات رکوانا بھی آتے ہیں۔ اسپورٹس بورڈ نے بھی ہاکی فیڈریشن سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے، حکام اس کا نوٹس لیں۔

اولمپیئن حنیف خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا مجاہد جیسی ہاکی کھیلتے تھے، فیڈریشن میں کرپشن بھی ویسے ہی کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں اولمپین سمیع اللہ خان، کلیم اللہ خان، حنیف خان، ایاز محمود، ناصر علی، افتخار سید، فیڈریشن کے سابق سیکریٹری انٹرنیشنل حیدر حسین اور پرویز اقبال سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے زوال کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ فیڈریشن پر غیر قانونی طور پر بدعنوان عناصر کا قبضہ ہے، ان عناصر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

شہلا رضا اور اولمپیئنز نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ قومی کھیل کو بچانے کے لیے فوری طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگا کر صاف اور شفاف انداز میں انتخابات کرائے جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں