باجوڑ: پیپلز پارٹی کےسابق ممبر قومی اسمبلی سید اخون زادہ کے اغواہ شدہ بیٹے کو آج صبح بازیاب کرالیا گیا۔
سابق ممبر قومی اسمبلی کے 10 سالہ بیٹے حسین شاہ جو کہ اب پالیٹیکل انتظامیہ کی تحویل میں ہیں انہیں تحصیل خار کے علاقے عثمان خیل سے بازیاب کیا گیا ہے۔
پالیٹیکل انتظامیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں نے اخون زادہ کے بیٹے کو باجوڑ کے مرکزی علاقے خار کے قریب چھوڑدیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانبسے جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے سبب اغوا کاروں نے بچے کو خارکے شہدا چوک کے نزدیک چھوڑدیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔