جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کرونا وائرس میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کئی دن سے طبیعت بہتر نہ ہونے پر کرونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کی تھیں، انہوں ںے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ساتھ ان کی بیٹی اور داماد کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

یاد رہے کہ اب تک متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وزرا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، حال ہی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مولا بخش چانڈیو کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی اور تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف، پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کرونا سے انتقال بھی
کرچکے ہیں۔

اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں