منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی کے نمائندوں اورعہدیداروں پرسالانہ فیس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی نےعوامی نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں پر سالانہ فیس عائد کردی، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سالانہ فیس عائد کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پارٹی کے تمام عہدیداروں کو سالانہ فیس دینے کا پابند کردیا ہے، اس فیصلے پرپیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فیس لینے کی اجازت دے دی ہے۔

رہنماؤں سے فیس وصول کرنے کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں عاجزدھامراہ، اعجازجکھرانی، مکیش چاؤلہ شامل ہیں، یہ افراد سالانہ فیس وصولی کے ذمہ دار ہونگے۔

فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ 25لاکھ،اسپیکر10لاکھ روپے سالانہ پارٹی فیس دینے کےپابند ہوں گے، جبکہ صوبائی وزراء 10لاکھ، ڈپٹی اسپیکر 5لاکھ، صوبائی مشیر5لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

اس کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹرز سالانہ 2لاکھ روپے فیس اداکرنے کےپابند ہوں گے۔ ضلعی صدر وجنرل سیکریٹری فیس صوبےمیں ادا کرنےکے بجائےاضلاع میں ادا کرینگے جبکہ دیگرتمام سطح پرکلیکشن کی ذمہ داری متعلقہ فنانس سیکریٹری کی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں