ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی لیاری کے کارکنوں کا ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے لیاری کے کارکنان ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف سراپا  احتجاج بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لیاری  کے کارکنان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جس میں خواتین بھی موجود ہیں۔

احتجاج کے باعث بلاول چورنگی سے سی ویو  جانے والی سڑک ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

مظاہرین کی جانب سے ’لیاری کو لیاری کا حق دو‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

مظاہرین کا  مطالبہ ہے کہ پی ایس 107 سے مقامی رہائشی خلیل ہوت کو ٹکٹ  دیا جائے ، ڈیفنس میں رہنے والے یوسف  بلوچ  کو ٹکٹ  دینا ناانصافی  ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا  گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں