کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کےخلاف گرینڈ الائنس بنانے کی تیاری شروع کردی پیپلز پارٹی کی قیادت کے حکم پر مختلف جماعتوں سے رابطےشروع کردیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کےنمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق گرینڈ الائسن پاناما لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر بنایا جارہا ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام(ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سے رابطے کیے ہیں۔
یہ پڑھیں: جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے،خورشید شاہ
قبل ازیں آج ہی فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ میاں صاحب کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی اگر ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوتے تو نظام ختم ہوجاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہے کہ نوازشریف 1990 کی دہائی کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں کہ نہیں، پیپلزپارٹی نے نوے کی دہائی کی سیاست چھوڑی لیکن مسلم لیگ ن نے نہیں چھوڑی۔