The news is by your side.

Advertisement

وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے ہر گز نہیں دیں گے، ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان صدر کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ رحم کرے جس چیز پر وزیراعظم نے نوٹس لیا اس نے بڑا حشر برپا کیا، دعاگوہیں مہنگائی کنٹرول ہو اس کا اثر غریب آدمی پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ جائیں گے کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں، وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے ہر گز نہیں دیں گے، صرف سندھ نہیں بلوچستان کی ساحلی پٹی کے جزائر بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو تارے نظر آنا شروع ہوگئے ہیں

ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جزائر پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنی آواز میں آواز ملا رہے ہیں، جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان کو رہا کردیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو تارے نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں