منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پی پی کے سابق ایم این اے پی ٹی آئی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر غلام مرتضیٰ ستی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر غلام مرتضیٰ ستی تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء جہانگیر ترین کے ہمراہ  بنی گالہ پہنچے۔

غلام مرتضیٰ  نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اُن کی خواہش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے پی پی کے سابق رکن اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی منشور کے مطابق سیاسی امور شروع کردیں۔ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں جہانگیر ترین، غلام سرور خان اور عامر کیانی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل سیاسی رہنما غلام مصطفیٰ کھر نے بن گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس موقع پر غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ میں عمران خان کے نظریات اور سیاسی جدوجہد سے متاثر ہوگیا جس کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غلام مصطفیٰ کھر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں