کراچی: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی سندھ جمیل احمد بھرگڑی آج بروز پیرکراچی میں انتقال کرگئے۔
مرحوم جمیل احمد کی عمر63 سال تھی اوروہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 67 (میرپور خاص کم عمرکوٹ ) سے منتخب ہوئے تھے، ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب ہوا۔
انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ فنکشل سے تعلق رکھنے والے حریف میرجان اللہ تالپور کوشکست دی تھی۔
مرحوم جمیل بھرگڑی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اورجلد ہی علاج کے لئے امریکہ جانے والے تھے۔
جمیل احمد بھرگڑی 21 فروری 1952 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق میرپورخاص کی مشہور سیاسی خاندان بھرگڑٰی سے ہے جوکہ رئیس غلام مصطفی بھرگڑی کے سبب مشہورہے۔