The news is by your side.

Advertisement

’’پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کراچی سے کب روانہ ہوگا؟‘‘

کراچی: پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ تحریک کا آخری موومنٹ ہے، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی دشمن ہے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب آدمی زندگی کے مشکل ترین حالت سے دوچار ہے، لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں بائی روڈ روانہ ہوگا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، 26 مارچ کے لانگ مارچ پر دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ڈرنے والے نہیں، عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور غریب کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے لاشیں اٹھائی ہیں، عوام کے ستارے بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن چرائے گئے، قوم نے دیکھا کیسے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق خانے میں لگی مہر ووٹ کہلاتی ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سینیٹر میں سے کوئی ادھر ادھر نہیں گیا، حکومت سنجرانی کے ووٹ سامنے لائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں