بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پیپلز پارٹی کے بجلی بلوں کے معاملے پر احتجاج نہ کرنے کی اندرونی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کے زائد بلوں کے معاملے پر احتجاج نہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج پر مشاورت ہوئی تھی جس میں قیادت نے بلوں کے معاملے پر احتجاج کی تجویز دی تھی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو احتجاج کی کال نہ دینے کا مشورہ دیا، رہنماؤں نے سوال کیا کہ بجلی بل معاملے پر احتجاج کس کے خلاف ہوگا؟

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کا حصہ رہنے پر احتجاج کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ احتجاج سے پارٹی کے بارے میں منفی تاثر ابھرے گا، شہری بجلی بلوں میں اضافے کا ذمے دار سابق حکومت کو ٹھہراتے ہیں۔

رہنماؤں کے قائل کرنے پر قیادت نے احتجاج کی تجویز واپس لے لی تھی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں