لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی جاری کردہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو پر اپنا وقف دیا ہے.
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ خود نوٹس لے کر ویڈیوکا ٹیسٹ کرائے، تاکہ حقائق سامنے آئیں.
انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اسپیکر صاحب کے رویے پر سوالات اٹھ رہے ہیں.
پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ نیا ٹیکس نہیں لگا، مگر ہرطرف احتجاج ہو رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی عزت کا خیال رکھنے والےخود اس پر اثر انداز ہو رہے ہیں. آصف زرداری نے باہر کے دورے کئے تو پاکستان کو مستحکم ملک بنایا.
مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے، اب تو خود عوام احتجاج کررہی ہے.
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی۔
ویڈیو کے ذریعے ن لیگ نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت فیصلہ دیا تھا.