ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پی پی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی پی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دیدی اور ارکانِ قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ پارٹی ایم این ایز اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہیں۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی کو آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی صوبائی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی، آئینی ترمیم سے آئین کی بالادستی مزید مضبوط ہوگی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں