اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بجٹ کے معاملے پر حکومت اور پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات طے پاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے بجٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ کے معاملے پر آج ملاقات طے پاگئی ہے، حکومت اور پی پی وفد میں ملاقات آج رات ایوان صدر میں ہونے کا امکان ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری، حکومت اور پی پی مذاکراتی ٹیم نشست میں موجود ہوں گے، بلاول بھٹو، مراد علی، پرویز اشرف، نوید قمر، شیریں رحمان شریک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال ملاقات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی حکومتی اور پی پی وفد کی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو مذاکرات میں شرکت سے قبل صدر زرداری سے ملاقات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں