site
stats
پاکستان

شہید بینظیر کی برسی، پیپلزپارٹی کا 100میٹر طویل جھنڈا شہید بی بی کی قبر پر چڑھایاجائے گا

لاڑکانہ : بھٹو کی بیٹی کی دسویں برسی پر پیپلزپارٹی کا سومیٹر طویل جھنڈا بھی شہید بی بی کی قبر پر چڑھایا جائے گا جبکہ گڑھی خدابخش میں ملک بھر سے جیالوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹو کی بیٹی کی دسویں برسی پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس مین پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زردار ی اوردیگر رہنما خطاب کرینگے۔

تقریب میں شرکت کیلئے جیالوں کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسہ گاہ کے باہر پارٹی جھنڈوں اور ٹوپیوں اور شہید بی بی کی تصاویر سے اسٹالز سج گئے ہیں جبکہ مزارکے اندرفاتحہ خوانی جاری ہے اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔

دسویں برسی کے موقع پر سو میٹر طویل اور تیس میٹر چوڑا پارٹی جھنڈا بنایا گیا ہےجسےبی بی شہید کی قبر پر چڑھایا جائے گا۔

ملک بھرسے آنے والی جیالیوں کا کہنا ہے کہ بھٹو کے نواسے کی پکار پر ہر باردوڑے چلے آئیں گے۔

برسی پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے، وزیرداخلہ سندھ انورسیال کا کہنا ہے کہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، گڑھی خدا بخش میں جلسے کے بعد شام پانچ بج کر سترہ منٹ پرخاموشی اختیار کی جائےگی اور بی بی کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری دکھائی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top