The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کرونا کا شکار

لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کروناوائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ کا گزشتہ رات کرایا گیا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ قمرزمان کائرہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں تھے۔

قمر زمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرایع نے بتایا کہ کرونا کا شکار پی پی رہنما نے خود کو 15 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا۔ قمرزمان کائرہ انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو کے ساتھ تھے۔

قمر زمان کائرہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دیگر رہنماؤں میں بھی کرونا کی منتقلی کے خطرات ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کئی سیاسی شخصیات کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکی ہیں، جن میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت کئی اہم نام شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں