اسلام آباد (2 جون 2026) پاکستان پیپلز پارٹی نے 18 ویں آئینی ترمیم اور قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) کی شقوں سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی ایسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں ہوگی، جس سے صوبے کا شیئر کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی نے کہا ہے کہ وہ صوبائی خودمختاری کی حامل 18 ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی شقوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی سے ہٹ کر صوبے وفاق کو فنڈز دے سکتے ہیں اور آئینی ترمیم کے بغیر وفاق کو پیسے دینے کے دیگر متبادل طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے آئینی اور معاشی ماہرین کی ٹیم متبادل پلان پر کام کر رہی ہے۔


