جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 فروری 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی حامی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اس اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی پی پی کی ترجمان شازیہ مری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول 5 اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے مہنگا کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے۔ رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاق ایک جانب رمضان پیکیج دے رہا ہے تو دوسری طرف اضافی مہنگائی کا تحفہ بھی۔ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل مہنگا کر کے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا راستہ ہموار کیا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ عوام کی مشکلات بڑھانے کے بجائے بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے خاتمے پر کام کرے اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں